16 جولائی، 2018، 2:05 PM

کشمیر میں فوج کے آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں فوج کے آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران  ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات  کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے صفاوالی گلی میں بھارتی فورسز  نے رات گئے ملٹری آپریشن شروع کیا تھا اس دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کپواڑہ میں ملٹری آپریشن کے دوران دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تین  علیحدگی پسندوں صدام پڈار، ناصر احمد اور عرفان الحق کے بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1882273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha